بلاول بھٹو ترکی سفیر

پاکستان اور ترکیہ کا مختلف شعبوں میں ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پیکی سے ہونے والی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اسلام آباد میں ترک سفیر ڈاکٹر مہمت پیکی کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں کیونکہ دونوں ممالک مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ترک سفیر نے اپنے ملک میں آنے والے زلزلے کے بعد امداد فراہم کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ نے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں فریقوں نے دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا بھی عزم کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے