پنجاب اسمبلی

ن لیگ کیجانب سے بجلی کی اضافی قیمت فوری واپس لینے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے بجلی کی اضافی قیمت کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن سعدیہ تیمور نے ایک مذمتی قرارداد جمع کروادی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے اضافے کی مذمت کرتا ہے۔ بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ملک کی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر براہ راست تمام ضروریات زندگی کی اشیا پر پڑتا ہے۔ جمع کرائی گئی قرارداد کے ذریعے مسلم لیگ ن  نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے