خواجہ سعد رفیق

عمران خان صاحب کو مان لینا چاہیے کہ وہ حکومت نہیں چلا سکے، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر  وزیر اعظم عمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اب عمران خان صاحب کو مان لینا چاہیے کہ وہ حکومت نہیں چلا سکے، لہٰذا اس حکومت کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد نے اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو ناکام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو غیرفعال، ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنادیا گیا، ہمارے ووٹ ہوتے تو مواخذے کی تحریک لاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی ایک ریاستی ادارہ بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہے، اب یہ لوگ دن دیہاڑے ووٹوں کی لوٹ مار کا منصوبہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی کی بڑھتی قیمت پر انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چینی کا سارا خام میٹریل ملک میں موجود ہے، پھر بھی اس کا بحران ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عوام حکومت کے خلاف باہر نکلنے کے لئے اپوزیشن پر زور دے رہے ہیں، اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رکھنا حکومت کا کام ہے اپوزیشن کا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے