ن لیگ پیپلزپارٹی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور بیٹھک لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور بیٹھک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوآڈینیشن کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک تفصیلی اجلاس ہوا جس میں دونوں اطراف کی جانب سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کا وفد سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان سیہڑ پر مشتمل تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معاملات پر پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں فریقین نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید سفارشات کے لئے پیر دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کواڈینیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ایک مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے وزارت عظمیٰ کے لیے شہباز شریف کو نامزد کیا ہے جبکہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ وہ آصف زرداری کو صدر دیکھنا چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا تھا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کو وزیراعظم کے لیے ووٹ ضرور دے گی مگر وزارتیں نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے