بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کیجانب سے عمران خان کو 24 گھنٹے میں استعفی دینے کا الٹی میٹم

گجرات (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے عمران خان کو چوبیس گھنٹے میں استعفی دینے کا الٹی میٹم دے دیا ہے، عمران خان اسمبلی توڑ کر انتخابات میں ہمارا مقابلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آپ کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں، عمران خان اتنے خوفزدہ ہیں کہ اب وہ گالی دینے پر اتر آئے ہیں۔ عمران خان جتنے خوف زدہ ہوں گے ان کا لہجہ اتنا ہی تلخ ہوگا، پیپلزپارٹی کا ہدف وزیراعظم کو ہٹانا اور شفاف الیکشن کروانا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اپنے حقوق چھیننے نکلے ہیں، منزل بہت ہی نزدیک ہے، سلیکٹڈ کی نشانی یوٹرن ہوتی ہے، عمران ہم آپ پر جمہوری حملہ کریں گے، ن لیگ، مولانا فضل الرحمان، اے این پی، دیگر اپوزیشن مل کر آپ پر حملہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے