کے الیکٹرک

نیپرا کی جانب سے اوور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکا

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے رکن آغا رفیع اللّٰہ نے انکشاف کیا ہے کہ  نیپرا کی جانب سے اوور بلنگ کی صورت میں صارفین کو اربوں روپے کا ٹیکا لگا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں رکن کمیٹی آغا رفیع اللّٰہ نے کہا کہ نیپرا سفید ہاتھی ہے، اوور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکا لگایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پاور کے اجلاس میں کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کی جانب سے اوور بلنگ کے معاملے پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر آغا رفیع اللّٰہ نے کہا یہ نیپرا کی غفلت ہے، نیپرا سفید ہاتھی ہے اوور بلنگ سے صارفین کو اربوں کا ٹیکہ لگا یا گیا، یہ پیسے صارفین کو کون واپس کرے گا، اب ذمہ داری ریاست کی بنتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اجلاس کے دوران مطالبہ کیا کہ نیپرا کے۔الیکٹرک میں اوور بلنگ کا معاملہ دیکھے۔ خیال رہے کہ وائس چیئرمین نیپرا وائس چیئرمین نیپرا رفیق شیخ نے کہا نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے پر ایڈوائزر کام کر رہے ہیں، رپورٹ مکمل ہونے کے بعد کھلی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے