پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کے خلاف اہم قدم اٹھاتے ہوئے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف سے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں انہوں نے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ہندوستان کے ملوث ہونے کے بارے میں ڈوزیئر پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسداد دہشت گردی جناب ولادیمیر ورونکوف نے وعدہ کیا کہ وہ ڈوزیئر کا مطالعہ کریں گے۔ ولادیمیر ورونکوف نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کو کشیدگی کم کر کے مذاکرات ، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسائل کے حل تلاش کرنے چاہئیں۔

خیال رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہم افغان قیادت سے اس مسئلے پر بات کرتے رہتے ہیں اور ایک باقاعدہ میکنزم موجودہے جبکہ ہمارے چینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔

ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ انشا اللہ سی پیک ہرروز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا اور بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں جبکہ بھارت سی پیک پر کام کرنیوالی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے لیکن ان خطرات کیخلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے