عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کردیا

عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حوالے سے اہم انتباہ جاری کردیا

واشنگٹن (پاک صحافت) عالمی ادارہ صحت نے ایک بار پھر کورونا وائرس کے حوالے سے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتیاط نہ کی تو وائرس دوبارہ پھیل جائے گا۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر گزشتہ ہفتے 7ہفتوں میں پہلی بار کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا اور احتیاط نہ کی تو وائرس دوبارہ پھیل جائے گا۔

ایک پریس بریفننگ کے دوران ڈاکٹر مائیکل ریان نے کہا کہ یہ سوچنا قبل از وقت اور غیرحقیقی ہوگا کہ 2021 کے آخر تک اس وبا کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ مایوس کن ہے لیکن حیران کن نہیں، ممالک کورونا کے خلاف جنگ میں حفاظتی اقدامات میں نرمی نہ کریں۔

ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ٹیڈروس نے واضح کیا کہ اگر ممالک نے صرف ویکسینوں پر انحصار کیا تو وہ غلطی کررہے ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں حفظان صحت کے اقدامات اہم ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں نئے کووڈ کیسز کی تعداد میں گزشتہ لگ بھگ 2 ماہ بعد اضافہ دیکھنے میں آیا، بالخصوص امریکا، یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرقی بحیرہ روم میں یہ اضافہ ہوا۔

دوسری جانب برطانیہ میں 6 ہفتوں میں مسلسل کورونا کیسز میں کمی کے بعد گزشتہ ہفتے کیس بڑھنے پر حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے پابندیوں میں مرحلہ وار کمی کا اعلان کررہا ہے اور اس حوالے سے روڈ میپ بھی جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 24 ہزار 669 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ 2 ہزار 824 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکہ میں 90 لاکھ 45 ہزار 632 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 84 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 96 لاکھ 32 ہزار 523 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے