شہباز شریف

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جائے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام اباد (پاک صحافت) وزیراعظم نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں انہیں اس خرابی کی نوعیت اور بحالی کے کام پر پیش رفت سے تفصیلا آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کئ ساڑھے 3 کلومیٹر طویل ٹیل ریس واٹرٹنل کی بندش کے باعث پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی اور یوں بدقسمتی سے حالیہ شدید گرمی کے موسم میں قومی گرڈ 969 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی سے محروم ہو گیا۔

واضح رہے کہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے 969 میگا واٹ بجلی کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری طور پر مستند عالمی اداروں سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ پلانٹ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے