پیٹرول بم

یٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان، اوگرا کی سمری تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی ہے۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی سمری کی روشنی میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی سمری منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے، قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے ہوگا اور نئی قیمتوں کا اعلان وزرات خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے- پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے متعدد پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے بینرز اویزاں کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے