ماورا حسین

اداکارہ ماورہ حسین بھی کورونا کا شکار ہو گئیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔ خیال رہے کہ  اس سے قبل کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے دوران اداکارہ حریم فاروق اور یشما گل نے بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں اور دنیا کی سب سے بہترین جگہ یعنی اپنے گھر پر قرنطینہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صرف کویڈ پازیٹو واحد قسم کی پازیویٹی ہے جو مجھے بالکل پسند نہیں، اس کے باوجود میں شکر گزار ہوں کہ مجھے گھر میں رہنے، آرام کرنے، صحت یاب ہونے اور اپنی دیکھ بھال کرنے کا موقع ملا۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے