احسن اقبال

عمران خان نے پاکستان کو بدترین مسائل میں دھکیل دیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگاکر عمران خان نے اس وقت ملک کو بدترین مسائل میں دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار گرمیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کو عید سے پہلے ہی قربان کردیا ہے۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو داسو واقعے کے بعد مستعفی ہوجانا چاہئے۔ اس واقعہ نے پوری قوم کو شرمندہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جتنی کرپشن ہو رہی ہے پہلے کبھی نہیں ہوئی۔ آٹا، چینی اور پیٹرول کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے