سلیم صافی

نیب ترامیم کا اصل فائدہ جاوید اقبال اور عمران خان کو ہوا۔ سلیم صافی

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیئر صحافی سلیم صافی کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کا اصل فائدہ جاوید اقبال اور عمران خان کو ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب قانون میں ترامیم کیں جس کا اصل فائدہ جاوید اقبال اور عمران خان کو ہوا، اگر پرانے قوانین موجود ہوتے تو ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان بھی 90 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہوتے، موجودہ حکومت کو اعظم سواتی کے خلاف کارروائی کیلئے اتنے پاپڑ نہ بیلنے پڑتے۔

سلیم صافی کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق اور دیگر تو نیب قانون میں ریمانڈ سمیت دیگر تمام کارروائی بھگت کر ضمانت پر آچکے، یہ حکومت بھی فوری ترامیم کی بجائے پہلے عمران خان اور جاوید اقبال سمیت دیگر کو پرانے قوانین کے تحت اندر کر کے کچھ مزہ دیتی، بعد میں ترامیم کر لی جاتیں، لیکن اب قانون میں ترمیم ہوگئی ہے جس کا سیدھا سیدھا ریلیف عمران خان اور دیگر کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے