بلاول بھٹو

اسلامو فوبیا اور دہشتگردی آج کے بڑے مسائل ہیں۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا اور دہشتگردی آج کےبڑے مسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان علاقائی امن و استحکام میں کردار ادا کررہا ہے اور ایک مستحکم افغانستان چاہتا ہے۔ وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے گزشتہ دنووں افغانستان کا دورہ بھی کیا، پر امن اور مستحکم افغانستان خطے کے مفاد میں ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مسائل کے حل کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان تمام ممالک کیساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتا ہے۔ بے نظیر شہید سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ان کا ویژن تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے