نیب اور نیپرا جرائم کے خلاف کاروائی کرنے میں آزاد ہیں

نیب اور نیپرا جرائم کے خلاف کاروائی کرنے میں آزاد ہیں:عمر ایوب

اسلام آباد(پاک صحافت) وفاقی وزیر وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) یا سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) جرائم کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی تابش گوہر کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘حکومت کے ہاتھ کٹے نہیں، ہم نے اپنے ہر حق (آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدے میں) کا تحفظ کیا ہے، کسی بھی مجرمانہ فعل کو کوئی تحفظ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: انتقام کی ہوس میں نیب اندھا ہو چکا ہے، شاہد خاقان عباسی

ذرائع کے مطابق اسی کے ساتھ ہی حکومت بینکوں سے قرضوں کی ادائیگی کی میعاد کو موجودہ دس سال سے 20 سال تک بڑھانے کے ساتھ سود کی شرح میں کٹوتی کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ در حقیقت حکومت آئی پی پیز کو پاور ریگولیٹر کے گرمی کی شرح کے ٹیسٹوں کے احکامات کے خلاف عدالتوں سے حکم امتناع ختم کرنے میں راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر احتساب اور ریگولیٹری ادارے کسی قسم کی بے ضابطگیاں یا غلط کارروائی میں پائے جاتے ہیں اور عدالتوں میں تنازع حل ہوسکتا ہے تو وہ کارروائی کرنے میں آزاد ہوں گے۔عمر ایوب خان نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی شدہ معاہدوں میں اس سے قبل کی گئی 863 ارب روپے کی بچت ڈالر کی قیمت 168 روپے ہونے پر مبنی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو روپے کی قدر میں بہتری کے بعد 770 ارب روپے پر رہ گئی کیونکہ اب ڈالر کی قیمت 160 روپے ہے۔بچت میں سے 50 فیصد صلاحیت کی ادائیگی کے حساب سے اور 50 فیصد توانائی کی لاگت میں سے ہے۔بینکوں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں تابش گوہر نے کہا کہ بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے قرض کی ادائیگی کی میعاد کو 20 سال تک بڑھا دیں اور سود کی شرح کبور کے علاوہ 4.5 فیصد سے 3 فیصد تک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے