5 جی

پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ، جدید ٹیکنالوجی ملک کے لئے گیم چینجر قرار

اسلام آباد (پاک صحافت)  پاکستان میں فائیو جی ٹیکناولجی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیمی کا کہنا تھا کہ یو اے ای آئی ٹی ٹیلی کام میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے ، پاکستان اور یو اے ای کے درینہ تعلقات ہیں ، آئی ٹی،سائنس و ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کےوسیع مواقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کے ذریعے ریموٹ سرجری کابھی عملی مظاہرہ کیا گیا ، فائیو جی ٹرائل کی تقریب میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی شرکت کی جبکہ یواےای سفیر حماد عبید ابراہیمی اور چیئرمین پی ٹی اے عامر باجوہ شریک ہوئے۔ اس موقع پر قائم مقام سی ای او پی ٹی سی ایل نے کہا کہ فائیو جی پاکستان کے لئے گیم چینجر ہو گا ، ڈیجٹل پاکستان کے لئے فائیو جی مدد گار ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی سے متعلق سفیر یو اے ای نے کہا پی ٹی سی ایل کا فائیو جی ٹیسٹ خوش آئند ہے ، یو اے ای پانچواں ملک ہے جس نے اپنا مشن مریخ پر بھیجا۔ خیال رہے کہ رہے اگست 2019 میں پاکستان میں پہلی بار فائیوجی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا، موبائل کمپنی زونگ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا اسپیڈ ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے