اینڈرائیڈ صارفین  کے لیے بھی اسمارٹ فونز پر چیٹ جی پی ٹی ایپ کا استعمال ممکن

(پاک صحافت) کیا آپ جانتے ہیں اب اینڈرائیڈ صارفین اسمارٹ فونز پر چیٹ جی پی ٹی ایپ استعمال کر سکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی ایپ مئی میں متعارف کرائی گئی تھی اور اب 2 ماہ بعد اینڈرائیڈ صارفین بھی اسے استعمال کر سکیں گے۔

ویسے تو یہ چیٹ جی پی ٹی کی پہلی آفیشل اینڈرائیڈ ایپ ہے مگر اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ کی اولین ایپ نہیں۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بنگ اے آئی چیٹ بوٹ کئی ماہ سے دستیاب ہے جو چیٹ جی پی ٹی پر ہی مبنی ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی اینڈرائیڈ ایپ اس وقت متعارف کرائی گئی ہے جب گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جون میں پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

وہ منفرد اے آئی کیمرا جو تصاویر کو شاعری میں تبدیل کر دیتا ہے

(پاک صحافت) کیا آپ کسی ایسے کیمرے کے تصور کر سکتے ہیں جو تصویر کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے