مظاہرے

جی ایچ کیو حملے میں اب تک 76 افراد گرفتار، 17 مقدمات درج

راولپنڈی (پاک صحافت) جی ایچ کیو حملے میں ملوث اب تک 76 افراد گرفتار کو گرفتار کرکے 17 مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجموعی طور پر 264 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہروں کے دوران راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے کھلے رہے، پرتشدد مظاہروں کے دوران سب سے بڑا مسئلہ جی ایچ کیو گیٹ پر درپیش رہا، جی ایچ کیو گیٹ کو توڑا گیا وہاں جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔

خالد ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو مکمل تحقیقاتی عمل کے ذریعے شناخت کیا گیا، ہمارے تمام شواہد عدالت میں قابل قبول ہیں، مظاہروں کے دوران 80 کروڑ روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ تحقیقاتی عمل جاری ہے، ہمارے دو ڈی ایس پیز اور ایک ایس ایچ او زخمی ہیں، پولیس کی 20 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس تمام قانونی تقاضے پورے کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے گی، پولیس کی جانب سے درج مقدمات میں نامزد لیڈر یا کارکنان کی گرفتاریوں کا عمل جاری ہے، تحقیقات میں جو چیزیں سامنے آرہی ہیں ان کے مطابق پولیس اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امیر مقام

علی امین کی پریس کانفرنس حساس مسئلے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ امیر مقام

اسلام آباد (پاک صحافت) امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین کی پریس کانفرنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے