گنڈا پور

میرا بیٹا، میری گاڑی، میری مرضی، علی امین گنڈاپور کا ناقدین کو تکبرانہ جواب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اپنے کم عمر بیٹے سے گاڑی چلوانے پر تنقید کرنے والوں کو تکبرانہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ  یہ میری اپنی زمین، میری اپنی گاڑی اور میرا اپنا بیٹا ہے، ٹریفک کے قوانین صرف سڑک، شاہراہ یا موٹروے پر لاگو ہوتے ہیں، اس لیے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے اس قسم کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس موٹر وے ذوالفقار چیمہ بھی حیران رہ گئے اور کہاکہ گاڑی وہی چلا سکتا ہے جس کے پاس لائسنس ہو، وزیر کے انداز سے تکبر چھلکتا ہے۔ خیال رہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایسا جواب اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کے ذریعے دیا تھا، جس پر صارفین کی جانب سے ایک بار پھر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پورکو اپنے کم عمر بیٹے سے گاڑی چلوانے پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بچہ گاڑی چلا رہا ہے، علی امین گنڈا پور ساتھ والی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وفاقی وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر اب علی امین گنڈا پور نے بھی جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے