سعودی عرب پاکستان

سعودی عرب کیجانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال کی توسیع

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایف ڈی (سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ) نے پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام لانے کے لیے ڈپازٹ کرائے ہوئے 3 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی ڈپازٹ کی میعاد میں ایک سال کا اضافہ دونوں ممالک کے مابین مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے ڈپازٹ سے متعلق وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ پر 3 فیصد سود بھی لیا جائے گا، تاہم اگر پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہوتا ہے تو اس صورت میں رقم فوری طور پر واپس ادا کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھوائے گئے 3 ارب ڈالر کی رقم کو استعمال بھی نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے