واٹس ایپ صارفین

واٹس ایپ صارفین کے لئےخوشخبری، دوبارہ پیسے بھیجنے کا فیچر شامل

نیو یارک (پاک صحافت) واٹس ایپ نے صارفین ایک بار پھر بڑی سہولت فراہم کردی،  کمپنی کے مطابق واٹس ایپ میں ایک بار پھر پیسے ٹرانسفر کرنے کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فیچر اس سے قبل بھی واٹس ایپ میں شامل کیا گیا تھا، تاہم ایک ہفتہ بعد ہی اس نئے فیچر کو سیکیورٹی ایشوز کی بناء پر بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم واٹس ایپ نے اس فیچر کو ایک بار پھر صارفین کے لئے پیش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جون میں واٹس ایپ نے ایک بہترین فیچر ’ گراؤنڈ بریکنگ ‘متعارف کروایا تھا جس کے تحت واٹس ایپ صارفین عزیز واقارب اوردوستوں کو پیغامات کے علاوہ پیسے بھیج سکتے تھے لیکن اس فیچر کو متعارف کروانے کےکچھ دنوں بعد ہی  معطل کردیا گیا تھا۔ واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو صارفین میں مقبولیت ملی تھی جس کی وجہ سے اب اس فیچر نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں اس فیچر کو برازیل کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جبکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ خیال رہے کہ حال میں شائع ہونے والی فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے بینکوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ فیچر برازیل کے بینکوں ،فنانشل ٹیکنالوجیز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جب کہ کہا جارہا تھا کہ اس فیچر میں پرائیویسی معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ واٹس ایپ کی اس سروس نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین ویزا اور ماسٹرکارڈ کے ذریعے اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رقم منتقل کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے