آئی فون 15 پرو میکس کے مختلف فیچرز کی مزید لیکس سامنے آگئیں

کراچی (پاک صحافت) آئی فون 15 پرو میکس کے مختلف فیچرز کی مزید لیکس سامنے آگئیں۔ کمپنی کے مطابق ایپل کا نیا آئی فون 15 پرو میکس اپنی نوعیت کا منفرد اسمارٹ فون ہوگا۔ یاد رہے کہ یہ نیا فون ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر اس کے مختلف فیچرز کی لیکس مسلسل سامنے آ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔ یک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔ اس سے قبل لیکس میں آئی فون 15، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ گلاس پینل دکھائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گلاس پینل سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سال اسٹینڈرڈ آئی فون ماڈل کے سیلفی کیمرے کے لیے بھی نوچ ڈیزائن ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کو دی جا رہی ہے۔ دیگر لیکس میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس ایپل کا پہلا آئی فون ہوگا جس میں کوئی بٹن موجود نہیں ہوگا جبکہ چارجنگ کے لیے ٹائپ سی پورٹ کا استعمال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے