جان اچکزئی

اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کا خاتمہ آرمی چیف کے وژن کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے جہاں اسمگلنگ بہت زیادہ ہے اس کے خلاف کارروائی کرنی ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کو ملک بدر کریں گے، سندھ کی سپلائی لائن منقطع کرنے کے لیے مشترکہ کوشش کررہے ہیں۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ ڈرگ کی کاشت کی روک تھام کے لیے 60 سے زائد افغان باشندوں کو بھی پکڑا گیا جو ایک بہت بڑی کامیابی ہے، الیکشن جب بھی ہوں ہم ذمہ داری سے کروائیں گے، آرمی چیف کا وژن ہے کہ 100 بلین ڈالر بلوچستان میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ کو روک رہے ہیں، ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کو بھی پکڑ رہے ہیں۔ سندھ بلوچستان بارڈرز کی سپلائی لائن پر کام کررہے ہیں۔ کرنسی کے حوالے سے کریک ڈاؤن میں بہت کامیابی مل رہی ہے۔ کوئٹہ میں ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکور کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے