آصف زرداری بلاول

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی میانوالی میں پولیس پر حملے کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لیا جائے۔ میانوالی میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی میانوالی میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت اور شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا تھا۔ حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ہارون خان شہید ہو گئے تھے جبکہ پیٹرولنگ پوسٹ کی چھت پر تعینات جوان کی فائرنگ سے 2 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میانوالی میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زبیر نواز کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹیپو گروپ سے ہے جو لکی مروت کے ٹی ٹی پی امیر ارشد نواز کا بھائی تھا۔ حکام کا بتانا ہے کہ زبیر نواز پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل، بھتہ خوری اور سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے