نگراں وزیرِ خارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات

نیویارک (پاک صحافت) امریکی شہر نیو یارک میں نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی کی روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس ملاقات کے حوالے سے نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی سے بھی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے