عمران خان

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف نیب ریفرنس دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ ملزمان میں شہزاد اکبر، بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نذیر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کُل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے