الیکشن کمیشن

بابر اعوان کا بیان حقائق کے منافی ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا خیبر پختون خوا کی قومی اسمبلی میں نشستیں کم کرنے پر بیان حقائق کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے بابر اعوان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان مضحکہ خیز اور عوام کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ 25 ویں ترمیم 2018ء کے تحت سابق فاٹا کو خیبر پختون خوا میں ضم کر دیا گیا اور پھر فاٹا کی 12 قومی اسمبلی کی نشستوں کو ختم کر کے خیبر پختون خوا کی 6 نشستیں بڑھائی گئیں۔

واضح رہے کہ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کی قومی اسمبلی کی نشستیں 39 سے بڑھ کر 45 ہو گئی ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں 16 جنرل سیٹوں کا اضافہ کر کے 99 سے 115 کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ بطور وکیل بابر اعوان کو کوئی بات آئین و قانون سے ہٹ کر نہیں کرنی چاہیے، قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں کا تعین پارلیمنٹ کا استحقاق ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

خطے میں تمام ممالک کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ یوسف رضا گیلانی

لاہور (پاک صحافت) یوسف رضا گیلانی کا کہنا کہ خطے میں تمام ممالک کو ساتھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے