شیری رحمان

پی ٹی آئی ضمنی اور بلدیاتی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اداروں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ الیکشن مہم میں ارکان پارلیمان اور وزراء کے حصہ لینے سے متعلق صدارتی آرڈیننس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ وفاقی حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی کرے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کو قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی صرف سفارش کر سکتی ہے۔ وفاقی حکومت مسلسل الیکشن کمیشن کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوائد و ضوابط میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس الیکشن چوری کرنے کی ایک نئی سازش ہے، حکومت انتخابات کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے