رانا ثناءاللہ

نگراں وزیراعظم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت شروع کردی۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانی اور نئی مردم شماری کا الیکشن سے کیا تعلق ہے، مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ اپنی جگہ، ووٹر لسٹیں اپ ڈیٹیڈ ہیں۔ آبادی کی بنیاد پر تو صرف سیٹیں کسی جگہ کم اور بڑھ جائیں گی، حلقوں میں اضافہ یا کمی کے لیے آئینی ترمیم کرنا پڑے گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری آ بھی جائے تو حلقے تو یہی رہیں گے، ہم یہ کہتے تھے 2 اسمبلیوں کا پہلے الیکشن عام انتخابات کو ڈیکٹیٹ کرے گا۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کا سرغنہ یہ فتنہ ہے، اس نے ان لوگوں کی ذہن سازی کی، پلاننگ کی اور یہ ملک دشمنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے ادارے اور پھر ایک شخصیت کو نشانہ بنایا، جن عناصر نے 9 مئی کے واقعات کیے ہیں، ان کو اپنے جرم کا سامنا کرنا چاہیے۔ تحریک انصاف کو الیکشن میں ہونا چاہیے اور الیکشن میں ہو، عوام ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کریں ان کو ملک میں یہ فتنہ چاہیے یا جمہوریت اور امن۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے