مریم نواز

نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کردی

لاہور (پاک صحافت) نیب نے مریم نواز کو آج طلب کرلیا تھا لیکن اب اعلامیہ جاری کرتے ہوئے نیب نے ان کی پیشی ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ پیشی کی نئی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز کی پیشی اور کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیب نے مریم نواز کو آج تفتیش کے لئے طلب کیا تھا تاہم این سی او سی کی ہدایات اور مفاد عامہ کی خاطر مریم نواز کی پیشی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیب اجلاس میں انتظامیہ کو فی الفور تمام سکیورٹی اقدامات واپس ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ نیب ایسے تمام اقدامات کی سختی سے نفی کرتا ہے جن میں مبینہ طور پر قومی ادارے کو کسی دباؤ میں لانے کے لیے مختلف حربوں کا استعمال کیا جائے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نیب انسداد بدعنوانی کا معتبر قومی ادارہ ہے جس کا کسی بھی سیاسی گروہ با جماعت سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں بلکہ نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان اور پاکستان کی عوام کے ساتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے