جے یو آئی

انتخابات کے دوران کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا۔ جے یو آئی

اسلام آباد (پاک صحافت) جے یو آئی کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات کے دوران کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام خط میں جے یو آئی نے کہا ہے کہ 8 فروری کو پورے ملک میں انتخابات ہونے ہیں جبکہ 2 دن قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے اسکوارڈ پر حملہ ہوا اور دونوں اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری، مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ حمداللہ اور خار میں جمعیت علمائے اسلام کے پروگرام پر حملے ہوئے، جس کے نتیجے میں سینکڑوں کارکن شہید ہوئے۔

مراسلے میں جے یو آئی کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو معقول سیکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ جمعیت علمائے اسلام کو لیول پلیئنگ فیلڈ مل سکے۔

چیف لیکشن کمشنر کے نام خط میں جے یو آئی نے کہا کہ انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری الیکشن کمیشن اور امن و امان قائم رکھنے والے ذمہ دار اداروں پر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے