شیری رحمان

پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ملکی مفاد میں ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت کا خاتمہ ملکی مفاد میں ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کا کوئی احساس نہیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہو گئی لیکن حکومت نے اس کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کا گھر جانا ہی ملکی مفاد میں ہے۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 10 دسمبر کو مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔ شیری رحمان کاکہنا ہے کہ حکومت فی لیٹر پٹرول پر 27 اور ڈیزل پر 33 روپے ٹیکس لے رہی ہے، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں کمی  کی درخواست کی مگر حکومت نے مسترد کردی۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول کی قیمت 5تا8 روپے کم کی جا سکتی تھی مگر نہیں ہوئی۔ دوسری جانب ہر ماہ بجلی اور گیس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ پر 4 روپے 74 پیسے بڑھا دیے گئے ہیں، دسمبر میں عوام سے 60 ارب روپے لوٹے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے