شہبازشریف

وزیراعظم کی چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ آمد، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربرچوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ بھی پیش کیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم اور چوہدری شجاعت حسین نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی بحالی اور عوام کیلئے ریلیف کی کوششوں سے چوہدری شجاعت کو آگاہ کیا جبکہ چوہدری شجاعت نے ملک اور عوام کو مسائل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی تعاون اور اشتراک عمل مزید بہتر اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ سیاسی استحکام اور قریبی تعاون ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے