چوہدری پرویز الہی

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو 24  گھنٹے کا ٹائم دے دیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو 24 گھنٹے کا وقت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی کے کےپاس 24 گھنٹے ہیں، 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کےپانچ رکنی بینچ نے 23 دسمبر کو نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چوہدری پرویز الہٰی نے گورنر کی جانب سے ہٹائے جانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

واضح رہے کہ سماعت کے دوران جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پاس 24 گھنٹے ہیں، 186 ارکان کی سپورٹ ہونی چاہیے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا گورنر کے کہنے پر ووٹ لینا ضروری ہے۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ یہ گورنر کا اختیار ہے وہ وزیرِ اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے، اب تو معاملہ مناسب وقت سے باہر آ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے