وزیراعظم شہبازشریف

نوجوانوں کو آج فکر اور فرمودات اقبال سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو آج فکر اور فرمودات اقبال سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یوم اقبال کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وہ ایک عظیم فلسفی، مفکر اور ادیب ہی نہیں بلکہ قاری و مفسر قرآن بھی ہیں۔ ان کا کلام ذہنی و قلبی انقلاب کا ذریعہ تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ کلام اقبال آج بھی وقت و سرحد کی قید سے نکل کر پوری دنیا تک پہنچ رہا ہے، فکر اقبال پر چل کر پیام اقبال پورا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو آج فکر اور فرمودات اقبال سے راہنمائی لینے کی ضرورت ہے، اسی لئے ماہ نومبر کے ہر دن کو ہم فکر اقبال کے فروغ کا ذریعہ بنائیں گے۔ ایک نوجوان کا طرز عمل کیا ہونا چاہئے، یہ ہمیں حضرت اقبال سے سیکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے