ٹوئنٹی ورلڈ کپ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(پاک صحافت) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 152 رنز بنائے۔

جواب میں بابر اعظم 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 57 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد حارث نے 30 رنز کی ایک اور شاندار اننگز کھیلی، جبکہ شان مسعود نے فاتحانہ شارٹ کھیلا۔ پندرہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے 100 رنز کی اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا، دونوں اوپنرز نے انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سو رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ بابر اعظم اور رضوان کے درمیان یہ 9 ویں سنچری کی شراکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے