نوازشریف

نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہو گئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہوگئے۔ الیکشن 2024ء کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ جاری ہے۔ این اے 130 کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ریٹرننگ افسر نے آج طلب کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین نے نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی این اے 130 پر منظور ہو گئے ہیں، ان کے کاغذات بغیر اعتراض کے منظور کیے گئے۔ بلال یاسین کا کہنا ہے کہ 8 فروری کے الیکشن میں نواز شریف اس حلقے سے کامیاب ہوں گے، وہ ان شاء اللہ چوتھی مرتبہ پاکستان کے وزیرِ اعظم منتخب ہوں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ کاغذات کی اسکروٹنی کے لیے پورٹل بنا رکھا ہے، قانون میں دی گئی تمام شرائط پر نواز شریف کا کیس پورا اترتا ہے۔

واضح رہے کہ وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جو بھی چیزیں درکار ہیں نواز شریف اس پر پورا اترتے ہیں، ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ آپ کی طرف سے تمام چیزیں مکمل ہیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے سب کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، پی ٹی آئی سب سے زیادہ واویلہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے 2 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے