فیصل کریم کنڈی

تحریک انصاف پر کیسز بنانے والے اُن کے اپنے ہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر کیسز بنانے والے اُن کے اپنے ہی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شفاف انتخابات لازمی ہیں، ایسا نہ ہوا گلی اسمبلی سال ڈیڑھ سال بھی پورا نہ کرسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں علی امین کو دعوت دیتا ہوں کہ ضمانت ہوئی ہے تو عوام میں آؤ، اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت اور الیکشن کمیشن اجازت دے تو ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کسی اور نشان سے بھی الیکشن لڑسکتی ہے، عدالتیں آزاد ہیں تحریک انصاف کے پاس عدالت کا راستہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ اُن کا کہنا تھا کہ ماضی میں اگر وہ شفاف الیکشن کراتے تو آج ان کے مخالفین نہ ہوتے، پی ٹی آئی پر کیسز بنانے والے بھی پی ٹی آئی کے اپنے ہی ہیں۔ پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں امید ہے تمام پارٹیز کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے