انتخابات

پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دے دی

لاہور (پاک صحافت) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری جواب جمع کرا دیا، جو 5 صفحات پر مشتمل تھا۔ تحریری جواب کے مطابق پنجاب حکومت نے کہا کہ صوبہ رواں سال اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کا ایک مقدمہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں ہے، اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت اپنا جواب پہلے ہی جمع کرا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریری جواب  میں پنجاب حکومت نے کہا کہ معزز عدالت مذکورہ کیس کا ریکارڈ طلب کر سکتی ہے، بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے سے متعلق کیس کی اب تک 4 سماعتیں ہو چکی ہیں، مناسب ہو تو سپریم کورٹ یہ کیس بھی اسی بنچ کو بھیج دے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم بنچ کل بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت کرے گا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بتایا کہ خیبر پختون خوا کی حکومت ستمبر سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیار نہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے بھی کرونا کو وجہ قرار دیاگیا، جب کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا آئندہ 3 ماہ تک امکان نظر نہیں آ رہا۔ سندھ بلدیاتی انتخابات میں مردم شماری کے سرکاری اعداد و شمار پر ڈٹ گیا ہے، اور یہ مسئلہ حل ہونے تک بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتا، سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوتا تب تک صوبے میں حلقہ بندیاں بھی نہیں کرائی جا سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے