خواجہ آصف

عمران خان دن میں دھمکیاں اور رات کو ترلے کرتے تھے۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان دن میں دھمکیاں دیتے اور رات کو ترلے کیا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں کہاں لکھا ہے کہ کسی کو تاحیات توسیع کی آفر کر کے مطالبات منظور کرائیں؟۔ ہم نے کوئی آفر نہیں کی، جب ہمارے نمبر پورے ہوئے عدم اعتماد تحریک لائے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ فوج کا انتخابات کرانے، سیاست میں مداخلت، عدم اعتماد روکنے یا کروانے میں کوئی آئینی کردار نہیں ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر آپ میری مدد نہیں کرتے تو آپ غدار ہیں، آپ نیوٹرل ہیں اور نیوٹرل جانور ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کیس میں عمران خان اور سلمان اقبال کو رضاکارانہ طور پر تحقیقات کا حصہ بن کر معلومات سامنے رکھنی چاہییں، اگر یہ دونوں تحقیقاتی کمیشن میں نہیں آتے تو پھر دال میں کچھ کالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے