تنخواہ

حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایم پی ون سے ایم پی تھری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا ہے، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوگا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے تحت 2017 کے ایم پی ون سکیل کی کم سے کم تنخواہ میں 33 ہزار روپے کا اضافہ کرکے 5 لاکھ 32 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 2023 کے ایم پی ون کی تنخواہوں میں47 ہزار 850 روپے کا اضافہ کرکے افسران کی تنخواہ 7 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد کردی گئی ہے۔ ایم پی ٹو ملازمین کی تنخواہوں میں 39 ہزار 480 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، 2017 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ میں 27 ہزار 225 روپے تک اضافے کے بعد تنخواہ 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوگئی۔

جبکہ 2023 کے ایم پی ٹو افسران کی تنخواہ 4 لاکھ 21 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایم پی تھری افسران کی تنخواہوں میں 26 ہزار 320 روپے تک کا اضافہ کیا، جس کے بعد سال 2017 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے اور سال 2023 کے ایم پی تھری افسران کی تنخواہ 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے