آئی فون 13

آئی فون کا اب تک کا سب سے سستا ترین 5 جی فون مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اب تک کا سستاترین فائیو جی فون متعارف کرانے جارہا ہے۔  مختلف لیکس کے مطابق مطابق ایپل کمپنی موسم بہار کی رونقوں کو کم قیمت آئی فون ایس سی سے چار چاند لگائے گا۔ اس تھرڈ جنریشن آئی فون کورواں سال مارچ یا اپریل میں ایک ورچوئل کانفرنس میں متعارف کرایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ممکنہ طور پر اس نئے ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہوگا جس میں غالباً آئی فون 13 میں استعمال ہونے والے A15 پروسیسر کے ساتھ 5 جی کا اضافہ کیا جائے گا۔ تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ اس میں 128 گیگا بائٹس کی اسٹوریج کے ساتھ کیمرہ سینسرز کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا، لیکن ابھی تک یہ بات حتمی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جہاں تک بیٹری کی بات ہے تو یقیناً زیادہ پاور استعمال کرنے والی 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ طاقت ور بیٹری کا ہونا ضروری ہے۔ آئی فون ایس ای  ماڈل کی موجود قیمت اس وقت 399 سے 499 ڈالر ہے اور توقع ہے کہ اس نئے ماڈل کو بھی تقریبا اس سے تھوڑی کم قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے