بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کے نام اہم پیغام جاری کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کے نام اہم پیغام جاری کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنان کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان تیار رہیں، حکومت کے خلاف تحریک اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات پی پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ عوام دشمن عمران خان کی ظالم حکومت کے دن اب گنے جاچکے، وہ عوام کے غیض و غضب سے نہیں بچ سکیں گے۔

مخدوم احمد محمود کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ محمود، علی محمود اور عبدالقادر شاہین نے بھی ملاقات کی اور اُنہیں ملک سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ارجنٹینا کے سفیر کی مریم نواز سے ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارجنٹینا کے سفیر سیبسٹین سیوس نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے