گوگل میپس

گوگل میپس میں خاموشی سے بڑی تبدیلی

(پاک صحافت) گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی ہے جس سے اینڈرائیڈ فون سے راستوں کی کھوج زیادہ آسانی سے ہوسکے گی۔ گوگل کی جانب سے میپس کے وائس کنٹرولز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اس اپ گریڈ کے بعد صارفین گوگل میپس پر زیادہ تیزی سے اپنے مطلوبہ راستوں کو تلاش کر سکیں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق گوگل میپس میں وائس کنٹرولز پہلے کچھ سست روی سے کام کرتے تھے اور اگر ایپ الفاظ کو درست سن نہیں پاتی تو غلط راستے کی نشاندہی کا خطرہ بھی بڑھتا تھا۔ مگر کمپنی نے گوگل میپس کے لیے وائس کنٹرولز کو بہتر کیا ہے اور صارف جو کچھ بولتا ہے وہ بڑے الفاظ میں لکھا بھی نظر آتا ہے، جس سے غلط راستے پر جانے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گوگل میپس کی سرچ بار پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کریں تو آپ کے سامنے ‘نیو فاسٹر ویز ٹو سرچ آن میپس’ کا آپشن نظر آئے گا، جس کے ذریعے اس نئی اپ گریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل میپس میں یہ اپ گریڈ کر دی گئی ہے اور اگر آپ کو دستیاب نہیں تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے