ن لیگ

ن لیگ کی جانب سے لانگ مارچ کا نام اور پلان جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے لانگ مار چ کا نا م اور اس سے متعلق پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے پلان کے مطابق ن لیگ کا مارچ 24 تاریخ کو دن 1 بجے لاہور ماڈل ٹاؤن سے اسلام آباد کے لیے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ سے  متعلق جاری پلان  میں مسلم لیگ ن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 26 مارچ کو راولپنڈی پہنچے گا، مسلم لیگ ن کا لانگ مارچ 18 مقامات پر پڑاؤ کرے گا، ن لیگ کا مارچ 24 مارچ کی رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔ اعلامیے کے مطابق 25 مارچ کو ن لیگ کے ورکرز سرائے عالمگیر میں رات گزاریں گے جبکہ 26 کی رات لیگی کارکنان راولپنڈی میں رات گزاریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کیے گئے مارچ سے متعلق نئے اعلامیے کے مطابق لانگ مارچ کو ’مہنگائی مکاؤ مارچ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے