نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانونی ٹیم کی سربراہی کریں گے، معاون خصوصی عطا تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیراعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی۔

قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے