مرتضی سولنگی

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری فوری طور پر روکی جائے۔ نگراں وزیر اطلاعات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری فوری طور پر روکی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے  اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی 1967ء سے پہلے کی حیثیت کو بحال کیا جائے، کابینہ نے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے فلسطینیوں بالخصوص شہری آبادی پر بمباری کی شدید مذمت کی۔

مرتضی سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گھیراؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی گھمبیر صورتحال بالخصوص خوراک اور پانی کی قلت جیسے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ کابینہ نے زور دیا کہ مقبوضہ فلسطین میں حالیہ کشیدگی اسرائیل کی جانب سے سات دہائیوں پر محیط ناجائز قبضے، نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر جاری بمباری روکی جائے اور ناجائز محاصرے کو ختم کر کے متاثرین تک بین الاقوامی امداد کو پہنچنے دیا جائے، کابینہ نے حکومت پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کی سرحدیں 1967ء کے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے پہلے کے مطابق ہوں اور اس کا دارالخلافہ القدس الشریف ہو۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے