مصدق ملک

عمران خان جھوٹے منہ ہی کہہ دیتے کہ شہبازگل کے بیان سے تعلق نہیں۔ مصدق ملک

اسلام آباد (پاک صحافت) مصدق ملک کا کہنا ہے کہ عمران خان جھوٹے منہ ہی کہہ دیتے کہ شہباز گل کے بیان سے تعلق نہیں، لیکن اس نے اتنا کہنا بھی گوارا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت مصدق ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آپ کو فوج سے کون لڑا رہا ہے؟ سوشل میڈیا پر شہیدوں کی تضحیک کیا ہم نے کی؟ فوج کے خلاف کئی دن ٹرینڈ کیا ہم چلاتے رہے؟ جوان اپنے افسروں کا حکم نہ مانیں تو کیا آپ کا مانیں، آپ کے ہمارے بچوں اور سرحدوں کی حفاظت کون کرےگا؟۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ ملک آزاد ہوئے 75 سال ہوگئے مگر عمران خان کو آزادی کا یقین نہیں، امید تھی عمران خان 75 ویں سالگرہ پر محبت اور امید کا پیغام دیں گے، آپ کا چیف آف اسٹاف فوج کو بغاوت پر اکساتا ہے، چیف آف اسٹاف جیسے عہدے تو فوج میں ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے