عظمی بخاری

عمران خان کے ترجمان اپنی روٹیاں حلال کرنے کےلئے کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کے خیالی پلاؤ اور اعلانات کی سیاست کو مسترد کردیا ہے،گالی اور گولی کی سیاست کرنے والے کشمیریوں سے سودے بازی کررہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گندی پارٹی ہر جگہ اپنی گندی روایات پھیلانے کےلئے پر تول رہی ہے، عمران خان کو آزاد کشمیر میں بھی لوٹے اور اے ٹی ایم مل گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے اپنا ردعمل پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیلیکٹڈ مریم نواز کی موجودگی میں کشمیر سے بھاگ گیا.انہوں نے کہا کہ ظل تباہی کی نوکرشاہی ذاتیات کی سیاست سے کشمیریوں کے دل لبھانے کی کوشش کررہی ہے ،عمران خان کے ترجمان اپنی روٹیاں حلال کرنے کےلئے کیچڑ اچھالنے میں لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے