شہبازشریف

نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلے گا، معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ نوازشریف کی واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم کو موٹر ویز اور میٹرو بس کا تحفہ دیا۔ ملک میں نوازشریف کی زیر قیادت بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے۔ ہم نے شدید مہنگائی کے دور میں ماہ رمضان میں 70 ارب کی سبسڈی سے سستا آٹا فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن کے کیسز میں ایک دھیلہ ثابت نہیں ہوا، لوگ مجھے کہتے ہیں کہ 16 ماہ کے دوران اپنی سیاست کو نقصان پہنچایا، میں کہتا ہوں ہم نے ریاست کو بچایا، سیاست کی پرواہ نہیں کی۔ ہمیں ترقی اور خوشحالی کیلئے ملک سے نفرتوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے